حکومت کو بیٹے کی شادی کے اجلاس میں شرکت کیلئے درخواست نہیں دونگی،مریم نواز
لاہور:پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ بیٹے کے نکاح کی تقریب میں شرکت کی اجازت کیلئے حکومت کو درخواست نہیں دوں گی، جب میری والدہ کا انتقال ہوا میں اس وقت بھی جیل میں تھی، اپنا معاملہ اللہ تعالیٰ کی ذات پر چھوڑتی ہوں۔ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں مریم نواز نے کہا کہ جنید صفدر اور عائشہ رحمان کا نکاح22اگست کو لندن میں ہوگا، انتقامی کارروائیوں کی وجہ سے شرکت نہیں کرسکوں گی۔مریم نواز نے کہا کہ میرے خلا ف جھوٹے کیسز بنائے گئے اور نام ای سی ایل میں ڈالا گیا،جب میری والدہ کا انتقال ہوا تو اس وقت میں جیل میں تھی، اب اپنے بیٹے کی خوشیوں میں شریک نہیں ہو سکوں گی۔مریم نواز نے کہا کہ حکومت کو باہر جانے کے حوالے سے کوئی درخواست نہیں کروں گی،اپنا معاملہ اللہ تعالیٰ پر چھوڑتی ہوں۔
Load/Hide Comments


