حکومت بلوچستان میں سڑکوں کا جال بچھا رہی ہے، عوام کو بہتر سہولیات زندگی میسر ہونگی، نور محمد دمڑ
اسلام آباد/کوئٹہ:بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنماء صوبائی وزیر پی ایچ ای/واسا حاجی نورمحمد خان دمڑ نے: نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے چیئرمین ہرنائی کوئٹہ کچ موڑ تک، ہرنائی تا سنجاوی قومی شاہراہ جلد تعمیراتی کام شروع کرنے کی یقین دہانی اقتصادی نقل و حمل میں تیزی لانے کیلئے نئی شاہراہیں بنانا اور پرانی شاہراہوں کی بحالی انتہائی اہم ہے،بلوچستان ایک اہم صوبہ ہے شاہراہوں کا نیٹ ورک صوبے کی تقدیر بدل دے گاضلع ہرنائی کے دواہم قومی شاہراہوں کی تعمیر ضلع ہرنائی کے معدنیات، زراعت، کاروبار کو فروغ اور روزگار کے بھرپور مواقع میسر ہونگے ان خیالات کااظہار انہوں نے جمعرات کو اسلام آباد میں چیئرمین نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے چیئرمین سے انکے آفس میں ملاقات کی اور ہرنائی کوئٹہ،ہرنائی سنجاوی شاہراہوں جس کاافتتاح چندماہ قبل وزیراعظم عمران خان نے کوئٹہ کا دورہ کرنے کے دوران کیا شاہراہوں کی تعمیراتی کام شروع نہ کرنے کے حوالے سے چیئرمین نیشنل ہائی وے اتھارٹی کو ضلع ہرنائی کے عوام اور اپنے خدشات سے آگاہ کیا گیا چیئرمین نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے کنٹریکٹرز کو طلب اپنے آفس کرکے فوری طور پر ہرنائی کوئٹہ کچ موڑ اور ہرنائی سنجاوی شاہراہوں پر کام شروع کرنے کی ہدایت کی کنٹریکٹر نے ایک ہفتے کے اندر اندر سائیڈ پر مشنری کو شفٹ کرکے جلد سے جلد کام شروع کرنے کی یقین دہانی کی صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے چیئرمین نیشنل ہائی وے اتھارٹی سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ شاہراہوں ہرنائی کوئٹہ کچ موڑ،ہرنائی پنجاب قومی شاہراہ ہرنائی سنجاوی کے درمیان شاہراہوں کی جلدازجلد تعمیر سے ضلع ہرنائی سمیت صوبے کی معاشی و اقتصادی ترقی میں کلیدی کردار ادا کریں گی معیاری شاہراہوں کی تعمیر ملک کی مجموعی معاشی سرگرمیوں پر مثبت اثرات مرتب کرے گی۔ این ایچ اے کے چیئرمین این ایچ اے نے صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ کو یقین دہانی کرائی کہ ہرنائی کوئٹہ ہرنائی سنجاوی شاہراہوں کی تعمیراتی کو معیاری بنانے کیلئے این ایچ اے کے انجینئرز کی کھڑی نگرانی میں کام ہوگا صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے این ایچ اے کے چیئرمین کو ہرنائی کوئٹہ، ہرنائی سنجاوی شاہراہوں کی خستہ حالی کے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے کہاکہ مذکورہ شاہراہیں انتہائی خستہ حال ہے اور آئے روز ٹریفک حادثات رونما ہوتے ہے جس کی وجہ سے قیمتی جانوں کا ضیا اور عوام کو کروڑوں کا نقصان ہو رہا ہے صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے چیئرمین این ایچ اے کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے پوری طورپر کنٹریکٹرز کو ہرنائی کے شاہراہوں کی تعمیراتی کام شروع کرنے کی ہدایت کی اس موقع پر سابق وزیر اعلی بلوچستان جان جمالی بھی موجود ہے۔


