کورونا وائرس: بیلجیئم میں اموات 4000 سے تجاوز کر


بیلجیئم میں کورونا وائرس سے مزید 262 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، اس طرح ملک میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 4157 ہوگئی ہے -یورپ میں بیماریوں سے بچاؤ اور کنٹرول کرنے والے ادارے کے مطابق، اٹلی، سپین، فرانس اور برطانیہ کے بعد بیلجیئم یورپ کا وہ انچواں ملک ہے جہاں ہلاکتوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔بیلجیئم کے قومی نشریاتی ادارے آر ٹی بی ایف کے مطابق ملک میں لاک ڈاؤن میں 3 مئی تک توسیع کا امکان ہے اور قومی سلامتی کونسل کا اجلاس بدھ کے روز متوقع ہے تاکہ لاک ڈاؤن کے خاتمے پر تبادلہ خیال کیا جاسکے۔بیلجیئم میں کووڈ 19 سے متاثرہ 530 نئے کیس بھی سامنے آئے ہیں، اس طرح متاثرین کی مجموعی تعداد 31119 ہوگئی ہے۔ ان میں سے 20094 کیسز کو ’ایکٹو کیسز‘ (یعنی ان مریضوں میں ابھی بھی کورونا وائرس پایا جاتا ہے) قرار دیا گیا ہے اور ان میں 1223 افراد انتہائی نگہداشت میں ہیں۔
Load/Hide Comments