کوئٹہ میں 4معصوم بچوں کے قتل کا معاملہ، بچی اور والدین کا بیان ریکارڈ کر لیا گیا
کوئٹہ:کوئٹہ میں 4معصوم بچوں کے قتل کامعاملہ،زخمی بچی اور والدین کا بیان ریکارڈ کرلیاگیا۔ گزشتہ روز کوئٹہ کے سیشن کورٹ سریاب میں چاربچوں کو قتل کرنے کے کیس کی سماعت ہوئی،زخمی بچی اوروالد کا بیان ریکارڈ کردیا گیا۔سیشن جج جناب جان محمد گوہر کی عدالت میں سریاب میں چار بچوں کو قتل کرنے کے کیس کی سماعت ہوئی، سماعت کے دوران زخمی بچ جانیوالی بچی کشمالہ بی بی کا بیان قلمبند کرلیا گیا،زیر حراست ملزم اقبال جو کہ گھر کا ڈرائیور تھا نے پیسوں کے عوض بچوں کی ماں کو بلیک میل کرنے کی کوشش کی جب خاتون بلیک میل نہیں ہوئی تو ملزم اقبال نے بچوں کو بے دردی سے قتل کردیا اور چاقو کے وار بچوں کو ذبح کیا، جس کے باعث تین بچے شہید ہوئے جبکہ ایک بچی کشمالہ بی بی بچ گئی،جس کا علاج معالجہ کراچی میں کی جارہی ہے۔ملزم اقبال کی جانب سے ایڈووکیٹ اقبال کاسی جبکہ بچوں کی جانب سے فاروق مینگل اور طفر مینگل ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔ جج جناب جان محمد گوہر نے مزید کیس کی سماعت 21 تک ملتوی کردی۔


