کوروناوائرس، پاکستان کی ایوی ایشن انڈسٹری شدید مالی بحران کا شکار

لاہور،کوروناوائرس، پاکستان کی ایوی ایشن انڈسٹری شدید مالی بحران کا شکار، پی آئی اے، سول ایوی ایشن کو ڈیڑھ ماہ میں ساڑھے 19 ارب سے زائد کا نقصان، 21 اپریل تک فلائٹ آپریشن معطلی سے نقصان 23 ارب تک پہنچے کا خطر ہ ہے۔ کورونا وائرس کی وجہ سے اس وقت ملک میں لاک ڈاون کے ساتھ ہر قسم کے فضائی آپریشن کو معطل کر دیاگیا ہے۔حکومت کی جانب سے لاک ڈاون کے فوری بعد یہ فیصلہ کر لیا گیا تھا کہ جب تک حالات بہتری کی طرف نہیں جائیں گے، کسی قسم کے فضائی آپریشن کی اجازت نہیں ہو گی۔ابھی تک صرف کچھ خصوصی پروازیں چلائی گئی ہیں جن میں ان غیر ملکیوں کو پاکستان سے لیجایا گیا ہے جو اپنے وطن واپس جانا چاہتے تھے یا پاکستانیوں کو وطن واپس لایا گیا ہے، لیکن ابھی تک پاکستان میں فضائی آپریشن کی بحالی کے بارے میں کسی قسم کا حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا جس کے بعد پی آئی اے اور سول ایوی ایشن کی جانب سے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ اگر حالات یوں ہی رہے تو 21 اپریل تک فلائٹ آپریشن معطلی سے نقصان 23 ارب تک پہنچے کا خدشہ ہے۔یاد رہے کہ کورونا وائرس نیا س وقت پاکستان سمیت پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے جس کے بعد ہر گزرتے دن کے ساتھ اس کی تباہی میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ پاکستان میں ا ب تک 5700 سے زیادہ افراد اس کا شکار ہو گئے ہیں جبکہ 96 افراد کورونا وائرس کا شکار ہو کر جاں بحق ہو گئے ہیں۔ اسی وجہ سے ملک بھر میں لاک ڈاون کر دیا گیا ہے اور لوگوں کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ اپنے گھروں میں رہیں ا ور باہر آنے سے گریز کریں۔ اس مقصد کے لئے ملک بھر میں پولیس کی نفری تعینات کر دی گئی ہے جس کے بعد کوشش کی جا رہی ہے کہ کورونا وائر س کو مزید پھیلنے سے روکا جا سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں