ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جا رہا ہے، مولانا عبدالغفور حیدری

کوئٹہ :جمعیت علما اسلام کے مرکزی جنرل سیکرٹری سنیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے کہاہے کہ اس ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جا رہا ہے اور احتساب اور انصاف کے اداروں نے اپنی آنکھوں پر پٹی باندھی ہوئی ہیاحتساب اور انصاف کا نعرہ عوام کو ورغلانے کی حد تک تھا آج پاکستان عالمی دنیا میں تنہا کھڑا ہے ہر شعبے میں ایک وزیر اور ایک مشیر لیکن دونوں کے بیانات مختلف ہوتے ہیں مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ پاکستان کو اس خارجہ پالیسی نے پوری دنیا میں تنہا کردیا ہے حکومتی خارجہ پالیسی مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہمسایہ ممالک سے تعلقات بہتر نہیں دیگر ممالک بھی ہمیں اہمیت نہیں دیتے یہ کرائے کے ترجمان اپنی کارکردگی پر پریس کانفرنس نہیں کرسکتے

اپنا تبصرہ بھیجیں