کورونا وائرس سے دنیا بھر میں ہلاکتوں کی تعداد ایک لاکھ 20 ہزار سے متجاوز

دنیا کے بیشتر ممالک میں لاک ڈاؤن کے نفاذ کے باوجود اب تک کورونا کے کیسز میں کمی نہیں دیکھی جا رہی اور اب تک دنیا کے 185 ممالک میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 19 لاکھ 30 ہزار 780 ہو چکی ہے۔چین سے پھیلنے والی اس وبا سے اب دنیا میں سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک امریکا بن گیا ہے جہاں کسی بھی ملک سے سب سے زیادہ ہلاکتیں ہوئی ہیں۔اب تک دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد ایک لاکھ 20 ہزار 450 ہوگئی ہے۔امریکادنیا میں وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ملک امریکا میں وائرس سے ہلاکتوں اور کیسز کی تعداد دونوں ہی سب سے زیادہ ہیں۔‎امریکا میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد اب تک 23 ہزار 649 ہوچکی ہیں جبکہ 5 لاکھ 82 ہزار 594 تصدیق شدہ کیسز سامنے آچکے ہیں۔امریکی ریاست نیو یارک اس وائرس کا اب نیا مرکز بن چکا ہے جہاں سب سے زیادہ 10 ہزار سے زائد ہلاکتیں سامنے آئی ہیں۔ نیو یارک کے گورنر اینڈریو کومو کا کہنا ہے کہ ’اگر ہم عقل کا استعمال کریں تو برے حالات ختم ہوجائیں‘۔یورپیورپی یونین کووڈ 19 نامی اسمارٹ فون کی ایپلی کیشن بنانے پر غور کر رہی ہے۔ دنیا بھر میں کورونا سے ہلاکتیں ایک لاکھ 15 ہزار تک جا پہنچیں اس کا اصل مقصد نئے کورونا وائرس کے مراکز سے گریز کرنا ہے تاہم بحران کے درمیان میں اس طرح کا انفرا سٹرکچر بنانا مشکل ثابت ہورہا ہے۔اٹلی یورپی ریاست اٹلی میں روزانہ سامنے آنے والے نئے کیسز کی تعداد میں کمی آئی ہے اور اب یہ رجحان تبدیل ہورہا ہے۔اٹلی میں کتابوں کی دکانیں، اسٹیشنری کی دکانیں اور بچوں کی اشیا فراہمم کرنے والی دکانوں کو کھولنے کی اجازت دے دی گئی ہے تاہم انہیں سماجی فاصلے برقرار رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے،اٹلی میں اب تک ہلاکتوں کی تعداد 20 ہزار 465 ہے جب کہ ایک لاکھ 59 ہزار سے زائد کیسز سامنے آچکے ہیں۔اسپین کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 18 ہزار تک پہنچچ گئی ہے۔ملک کے وبا پر کنٹرول کے ادارے نے بتایا کہ اسپین میں 17مارچ سے 11 اپریل تک 1500 آغیر متوقع‘ اضافی ہلاکتیں ہوئی ہیں۔تاہم اسپین میں چند فیکٹریاں اور تعمیرات بحال ہوگئی ہیں جبکہ ریٹیل اسٹورز اور سروسز اب بھی بند ہیں اور حکومت نے دفتر سے کام کرنے والوں کو گھر سے ہی کام کرنے کا کہا ہے۔برطانیہ
یورپ کے دیگر حصوں کے مقابلے میں دیر سے لاک ڈاؤن کرنے والے ملک برطانیہ میں نئے کیسز اور ہلاکتوں کی تعداد میں مسلسل
برطانیہ میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 11 ہزار 347 ہوچکی ہیں جبکہ کیسز کی تعداد 89 ہزار سے تجاوز کرگئی ہیں۔دوسری جانب برطانیہ کے سب سے بڑے نرسنگ ہوم کے سربراہ کا کہنا ہے کہ بزرگ شہریوں میں کورونا وائرس کے کیسز اور ہلاکتوں کی تعداد سرکاری رپورٹس سے کہیں زیادہ ہیں۔چین چین میں جہاں نئے کیسز سامنے آئے ہیں وہیں زندگی اسمارٹ فون پر دکھنے والے گرین سگنل کے سہارے ہوگئی ہے جو بتاتا ہے کہ صارف میں کوئی علامات نہیں اور وہ سب وے پر سفر کرسکتا ہے، ہوٹل میں ٹھہر سکتا ہے یا وبا کے ابتدائی مرکز ووہان جاسکتا ہے۔چینی حکام نے 13 اپریل کو تصدیق کی کہ ملک میں 6 ہفتوں بعد پہلی بار 108 نئے کیسز سامنے آئے، تاہم سامنے آنے والے تمام نئے کیسز بیرون ممالک سے آنے والے افراد میں پائے گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں