بابر اعظم کی کمی کو پورا کرنے کیلئے کے پی ایل میں پہلوان کا انوکھا انداز

کشمیر پریمئیر لیگ کا میلہ مظفرآباد میں سجا ہوا ہے، پاکستان کے اسٹار کھلاڑی ایکشن میں ہیں، قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم ویسٹ انڈیز میں ٹیسٹ سیریز کھیل رہے ہیں لیکن بابر اعظم کا ایک چاہنے والا کے پی ایل کے دوران ان کی کمی کو پورا کرنے کے لیے اسٹیڈیم میں موجود ہے۔
لاہور سے تعلق رکھنے والے امجد پہلوان پاکستانی، پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے بہت بڑے فین ہیں، انہوں نے اپنے جسم پر پینٹ کر کے پاکستانی پرچم بنوایا ہوا ہے اور اس پر انہوں نے بابر اعظم لکھا ہوا ہے جبکہ کرکٹ پرستار نے اپنے سر پر منفرد انداز کا ہیٹ بھی سجایا ہوا ہے جس پر بابر اعظم کی تصویر ہے۔
امجد پہلوان پاکستانی کا کہنا ہے کہ میں مظفر آباد میں آیا تو کے پی ایل کو سپورٹ کرنے ہوں اور میں نے جسم پر کے پی ایل بھی لکھا ہوا ہے لیکن میں بابر اعظم کا بہت بڑا فین ہوں اور کے پی ایل میں بابر اعظم کو مس کر رہا ہوں۔
ان کا کہنا ہے کہ بابر اعظم ہوتے تو اور بھی مزہ آتا لیکن میں نے لوگوں کو احساس دلایا ہے کہ بابر اعظم یہاں موجود ہیں۔
بابر اعظم کے دیوانے کے ساتھ شائقین کرکٹ مظفر آباد اسٹیڈیم میں تصاویر بھی بنواتے نظر آتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں