سیکورٹی کے پیش نظرکوئٹہ کے داخلی راستوں پر ایف سی چیک پوسٹیں قائم

کوئٹہ: سیکورٹی خدشات کے پیش نظر کوئٹہ شہر کے داخلی راستوں پر ایف سی کی چیک پوسٹیں قائم کر دی گئیں بلوچستان ہائی کورٹ سے اجازت ملنے کے بعدماہ اگست تک داخلی راستوں پرچیک پوسٹیں قائم رہیں گی چیک پوسٹوں پر شہر میں داخل ہونے والے افراد گاڑیوں اور مال بردار ٹرکوں کی چیکنگ کے بعد ہی انہیں کوئٹہ شہر میں اجازت دی جائے گی سیکورٹی ذرائع کے مطابق کوئٹہ میں حالیہ دہشت گردی کے بڑھتے واقعات کی روک تھام کے پیش نظر کوئٹہ کے پانچ داخلی راستے بلیلی،سریاب کسٹم، کولپور،لکپاس کے مقامات پر ختم کی گئی ایف سی چیک پوسٹوں کو دوبارہ سکورٹی خدشات کے باعث قائم کردیا گیا جہاں ہر آنے والے والوں کو باقاعدہ چیک کرکے شہرمیں داخلے کی اجازت دیی جارہی ہے سیکورٹی چیک پوسٹوں پر سیکورٹی کو مزید سخت کرنے کے لئے اضافی نفری بھی تعینات کی گئی ہے محکمہ داخلہ کی جانب سے بلوچستان ہائی کورٹ سے ماہ اگست میں دہشت گردی کے بڑھتے واقعات کی روک تھام کے لئے درخواست کی گئی جس پر بلوچستان ہائی کورٹ کے اجازت کے بعد ہی ایف سی چیک پوسٹوں کو دوبارہ ماہ اگست تک قائم کئے گئے ہیں تاکہ محرم الحرام،14اگست کے ایام میں سیکورٹی انتظامات کو فول پروف بنایا جاسکے کوئٹہ کیداخلی راستوں پر چیک پوسٹیں ماہ اگست تک ہی قائم ہونگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں