بلوچستان میں کرکٹ کو فروغ دینے کیلئے جامع پلان تشکیل دینے کا فیصلہ

کوئٹہ:بلوچستان کرکٹ ایسوسی ایشن کا ایک اہم اجلاس چیئرمین قیصر خان جمالی کے صدارت میں بگٹی کرکٹ اسٹیڈیم میں منعقد ہوا۔جس میں عرفان احمد اعوان، سید فرید آغا، منور خان ترین منیجر بگٹی اسٹیڈیم منصور خان اور بلوچستان کرکٹ کوچنگ اسٹاف ممبرز حبیب بلوچ، شعیب خان، اسلم شیخ، عاقل بلوچ،فزیو ڈاکٹر سید عارف شاہ، ٹرینر عجب خان، رمضان سیلاچی، فرسٹ کلاس کرکٹرز جاوید اقبال اور گوہر فیض نے شرکت کی جبکہ ویمن کرکٹ ونگ کی نمائندگی سائرہ خان نے کی۔چیئرمین قیصر خان جمالی نے اجلاس کے شرکا کوپاکستان کرکٹ بورڈ کی پالیسی اور بلوچستان کرکٹ ایسوسی ایشن کے کرکٹ ڈویلپمنٹ پلان کے بارے میں تفصیل سے آگا کیا۔بلوچستان کرکٹ ایسوسی ایشن کے عہدیداروں سمیت کوچنگ سٹاف نے بلوچستان میں کرکٹ کے کھیل کو فروغ دینے کے سلسلے تجاویز دی۔اجلاس کے شرکا نے اس بات پر متفق ہوئے کے بلوچستان میں کرکٹ کے کھیل کو فروغ دینے کیلئے ایک جامع پلان تشکیل دیا جائے گا،گراس روٹ لیول پر سکول کرکٹ اور کلب کرکٹ کو فعال کیا جائے گا،نئے کرکٹ گرانڈزکی تعمیر، اکیڈمیز کا قیام عمل میں لایا جائے گاجبکہ کھلاڑیوں کی پروفیشنل ڈویلپمنٹ کیساتھ میچ آفیشلز پروگرام کو ترجیح دی جائے گی۔اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ بلوچستان میں کرکٹ کو فروغ دینے کے حوالے سے دیگر سٹیک ہولڈرز کو بھی اعتماد میں لیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں