کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں سیکورٹی کے فل پروف انتظامات کئے ہیں، ضیا ء لانگو
کوئٹہ صوبائی وزیر داخلہ بلو چستان میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا ہے کہ بلو چستان میں بد امنی پھیلا نے کے لئے افغا نستان کی سرزمین استعمال ہو رہی ہے سیکور ٹی فورسز نے سیکور ٹی کو مزید سخت کر دیا ہے۔ یہ بات انہوں نے میڈیا کے نمائندے سے بات کرتی ہوئی کہیں۔ انہوں نے کہاکہ افغا نستا ن بارڈر کے اس طرف سے جو دہشتگر دی پاکستان کے خلاف ہو رہی ہے حکومت اور فورسز ہر قسم کی دہشتگر دی سے نمٹنے کے لئے تیا رہیں دہشت گرد معصوم اور نہتے لوگوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے ہما ری سیکو رٹی فورسزنے عوام کی جان و مال کو مد نظر رکھتے ہوئے جو قر بانیاں دی ہیں اور جو اقدامات اٹھا ئیں ہیں وہ سب کے سامنے ہیں انہوں نے کہا کہ سیکور ٹی پلان کو مزید سخت کر کے احکامات جا ری کئے ہیں اور کوئٹہ سمیت بلو چستان بھر میں سیکور ٹی کے فل پروف انتظامات کئے ہیں۔
Load/Hide Comments


