ساکران، نہر میں نہاتے ہوئے ماں بیٹی ڈوب کرماں جاں بحق بیٹی کو بچا لیا گیا
لسبیلہ ساکران میں نہر میں نہاتے ہوئے ماں بیٹی ڈوب گئیں ماں جاں بحق بیٹی کو بچا لیا گیا۔ریسکیو زرائع کے مطابق اتوار کے روز ساکران میں حسن پیر کے قریب حب ڈیم سے حب و ساکران کو پانی فراہم کرنے والی نہر میں نہاتے ہوئے کراچی کے رہائشی ماں بیٹی ڈوب گئیں اطلاع ملنے پر ایدھی رضاکاروں نے فورا پہنچ کر بیٹی کو بچا لیا جبکہ پانی میں ڈوب کر جانبحق ہونے والی ماں کی لاش نکال لی۔
Load/Hide Comments


