برطانیہ میں ہر 7 میں سے ایک کورونا مریض کی ہلاکت

مانچسٹر،برطانیہ میں ہر 7 میں سے ایک کورونا مریض کی ہلاکت ہوئی ہے، اعدادو شمارسے انکشاف کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق برطانیہ کی سرکاری ویب سائٹ کے جاری اعداد و شمار کے مطابق برطانیہ میں ہر 7 افراد میں سے ایک مریض کی ہلاکت ہوئی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس وقت برطانیہ میں شرح اموات 14 فیصد ہے۔ اس کے ساتھ آئی سی یو میں مرنے والے افراد کی شاح حیرت انگیر حد تک پہنچ چکی ہے۔بتایا گیا ہے کہ انتہائی نگہداشت یونٹ میں منتقل کئے جانے والے 51 فیصد ہلاک ہو گئے۔ برطانیہ میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 85,212 ہے جبکہ 11329 افراد اب تک اس وبا سے ہلاک ہوچکے ہیں۔ دنیا میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 19 لاکھ سے بھی زیادہ ہو گئی۔دنیا بھر میں کورونا کے کیسز کی تعداد 19 لاکھ 19 ہزار 320 ہو گئی ہے۔ مہلک وائرس سے اب تک 1 لاکھ 19 ہزار 483 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔امریکہ کی جون ہاپکنز یونیورسٹی کی جانب سے جاری کردہ تشویشناک اعداد و شمار کے مطابق دنیا بھر میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد مسلسل اضافے کے بعد 2 لاکھ سے بھی تجاوز کر چکی ہے۔ چین کے سب سے بڑے اخبار پیپلز ڈیلی چائنہ کے مطابق امریکن یونیورسٹی جون ہاپکنز نے بتایا ہے کہ دنیا بھر میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 19لاکھ 19 ہزار 320 تک جا پہنچی ہے۔اٹلی میں ہلاکتوں کی تعداد 20465 ہے جبکہ فرانس میں مرنے والوں کی تعداد 14,967 ہوگئی ہے۔ منگل کو امریکی ذرائع ابلاغ اور برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق امریکہ میں ہلاکتوں کی تعداد 23644ہزار سے زائد ہے۔ امریکی حکام کے مطابق ملک میں وائرس کے 557,663 مصدقہ متاثرین موجود ہیں۔ سپین مصدقہ متاثرین میں دوسرے نمبر پر ہے اور ملک میں کورونا وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد 169,496 ہے۔ سپین میں کورونا وائرس سے اب تک 17,756 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔۔#/s#

اپنا تبصرہ بھیجیں