لبنان، حزب اللہ کے خلاف عوام کا احتجاج

بیروت: حزب اللہ کی پالیسیوں کی وجہ سے لبنان کی کرنسی لیرہ کی امریکی ڈالر کے مقابلے میں قیمت غیرمعمولی حد تک گرگئی ہے اور مہنگائی اور بے روزگاری اپنے عروج پر ہے۔دوسری جانب لبنانی عوام حزب اللہ کی حمایت سے پارلیمنٹ کے رکن بننے والے نام نہاد سیاسی لیڈروں سے سخت نالاں ہیں اور عوام کی طرف سے ان کے خلاف غم وغصے اور انتقام میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق وادی البقاع میں علی النھری قصبے میں نوجوانوں کے ایک گروپ نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ یہ مظاہرہ حزب اللہ کے رکن پارلیمنٹ انور جمعہ کے گھر کے باہر ایک دھرنے میں تبدیل ہوگیا۔ سوشل میڈیا پر پوسٹ کی جانے والی ویڈیوز میں مظاہرین کو دھرنا دیے دیکھا جا سکتا ہے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ وہ رکن پارلیمنٹ انور جمعہ کی طرف سے علاقے میں بنیادی سہولیات کی فراہمی اوراہل علاقہ کو درپیش مشکلات سے نجات دلانے کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری نہیں کی ہیں۔خاص طورپر حالیہ بجلی بحرن اور ایندھن بحران کے دوران انورجمعہ نے کوئی قابل ذکراقدام نہیں کیا۔اس کے اگلے روز اسی علاقے میں ابتر معاشی صورت حال کے خلاف شہریوں نے ایک اور مظاہرہ کیا۔ یہ مظاہرہ علی النھری میں ہونے والی احتجاجی سرگرمیوں میں حزب اللہ کے پارلیمانی بلاک حسین الحاج حسن کی شرکت کے خلاف تھا۔ شہریوں نے احتجاج کے دوران مذکورہ رکن پارلیمنٹ کووہاں سے نکلنا پڑا۔ اس موقعے پرفوج کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں