دنیا میں کورونا وائرس کی 70 ویکسین کی تیاری جاری ہے،عالمی ادارہ صحت

جنیوا،عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے تصدیق کی ہے کہ دنیا بھر میں اس وقت کورونا وائرس کی 70 ویکسین کی تیاری جاری ہے. اپنے ایک بیان میں ڈبلیو ایچ او کا کہنا ہے کہ تیاری کے مراحل میں موجود ان ویکسین میں تین ویکسین انسانوں پر ٹیسٹ بھی کی جا رہی ہیں اس سلسلے میں ہانگ کانگ کی ایک کمپنی کین سائنو بایولوجکس اور بیجنگ انسٹی ٹیوٹ آف بایوٹیکنالوجی کی تیار کردہ ویکسین بھی تجرباتی مراحل میں ہے.اس کے علاوہ دو ویکسین امریکا کے دواساز ادارے موڈرنا اور اینو ویو فارماسیوٹکلز نے تیار کی ہیں واضح رہے کہ اس عالمگیر وبا نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے.دنیا بھر میں اس سے متاثرہ افراد کی تعداد 19 لاکھ ہونے کو ہے جبکہ ایک لاکھ 15 ہزار سے زائد افراد سے ہلاک ہوچکے ہیں. ادھر امریکی جریدے میں شائع ہونے والی نئی طبی تحقیق میں کہا گیا ہے کہ ٹی بی ویکسین (پی سی جی) کی کورونا کیخلاف افادیت صرف پیدائش کے فورا بعد دینے پر ہی ممکن ہے.یہ بات ٹی بی سے بچا کی ویکیسن بی سی جی کے بالغ افراد میں کلینکل ٹرائلز کے نتائج کی بنیاد پر کی گئی تحقیق میں سامنے آئی ہے امریکی جریدے فوربز میں شائع ہونے والی اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بی سی جی ویکسین کورونا جیسی کئی بیماریوں میں شرح اموات کم کرنے والی قوت مدافعت پیدا کرتی ہے مگر صرف اس صورت میں جب یہ پیدائش کے فورا بعد دی گئی ہو.رپورٹ کے مطابق بالغ افراد کو بی سی جی ویکسین دینے سے کورونا وائرس کیخلاف کوئی مدافعت پیدا نہیں ہوتی، بڑوں کوبی سی جی ویکیسن دے کر کورونا سے بچا کی امید رکھنا میلیریا کی دوا سے امید لگانا جیسا ہے کیونکہ ابھی تک کلوروکوئین اور ہائیڈروکسی کلوروکوئین کے کورونا کے علاج میں مفید ہونے کا کلیکنکل ثبوت نہیں ہے ٹی بی سے تحفظ کی بی سی جی ویکسینیشن برصغیر سمیت کئی ترقی پذیر ملکوں میں 100 سال سے جاری ہے.۔#/s#

اپنا تبصرہ بھیجیں