تمبو، پٹ فیڈر کینال میں پانی کی بندش سے 50فیصد علاقہ غیر آباد ہو تا جا رہا ہے، عوامی حلقے
تمبو:پٹ فیڈر کینال میں ایریگیشن کی غفلت یا پٹ فیڈر کینال کی تباہ حالی کینال میں پانی کی کمی کے باعث پٹ فیڈر کا کمانڈ ایریا کے پچاس فیصد علاقہ غیر آباد ہوتا جا رہا ہے چاول کی پنیری اور بوائی والے فصلات پانی کی عدم فراہمی کے باعث خشک زمینداروں اور کسانوں کو کروڑوں روپے کے نقصان کسان اور زمیندار کھاد بیج سمیت زرعی ادویات ڈیلرز کے مقروض جبکہ صوبے کا گرین بیلٹ صحرائے تھر کا منظر پیش کرنے لگا بلوچستان ہائی کورٹ اور مقامی قاضی کورٹ کے احکامات کے باوجود ایریگیشن عملہ ٹیل کے زمینداروں کو پانی کی فراہمی یقینی بنانے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے مگسی شاخ کے کسانوں اور زمینداروں کا آج ایک بار پھر پانی کی عدم فراہمی کیخلاف احتجاج زرعی فصلات کی تباہی کے بعد اب انسان اور حیوان بھی پانی کی عدم فراہمی سے مرنے لگے ہیں اعلی عدلیہ سخت نوٹس لے بصورت انسانی المیہ سمیت زراعت کا بڑا بحران پیدا ہوگا جس کی ذمہ داری نااہل حکومت اور ایریگیشن انتظامیہ پر ہوگی جمعیت علما اسلام کے صوبائی جنرل سیکرٹری میر نظام الدین لہڑی کا کسانوں اور زمینداروں کے احتجاج اور دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایریگیشن انتظامیہ نے عدالت میں ٹیل تک پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے تحریری طور پر یقین دھانی کرائی لیکن اس کے باوجود ایریگیشن انتظامیہ کا عدالت میں وعدہ وفا نہ ہو سکا جس کے باعث تپتی دھوپ اور سخت گرمی میں بھی کسان اور زمیندار سراپا احتجاج ہیں انہوں نے کہا کہ اس ماہ عاشورہ میں ایریگیشن عملہ نے یذیدیت کی انتہا کر دی ہے عوام پانی کی بوند بوند کیلئے ترس رہے ہیں لیکن لوگ احتجاج روڈ بلاک اور قران پاک اٹھا کر احتجاج کرنے کے باوجود ایریگشن کے یذید پانی کی فراہمی کو اب تک یقینی بنانے میں ناکام ہو چکے ہیں انہوں نے کہاکہ مگسی شاخ 50 ڈپ 60 ڈپ اور 70 ڈپ کے ھزاروں زمیندار پانی کیلئے ترسنے لگے ہیں ان کی فصلات کے تباہی کے باعث اب انسان اور جانور بھی پانی کیلئے پریشان ہیں اب جانور بھی پانی نہ ہونے کے باعث مرنے لگے ہیں اسی وجہ سے زمیندار اور کسان مجبورا دھرنا دینے کیلئے احتجاجی کیمپ پر بیٹھے ہوئے ہیں اب کسان اور مظاہرین اس وقت تک احتجاج کریں گے جب تک پانی کی فراہمی یقینی نہیں بنایا جائے گا۔


