کوئٹہ ،ٹرانسپورٹ کمپنی کے مالکان کے ہاتھوں بہیمانہ تشدد سے جاں بحق محراب پندرانی کی میڈیکل رپورٹ جاری
کوئٹہ :کوئٹہ میں ٹرانسپورٹ کمپنی کے مالکان کے ہاتھوں بہیمانہ تشدد سے جاں بحق محراب خان پندرانی کی میڈیکل رپورٹ جاری ڈاکٹر نصراللہ مینگل میڈیکل افیسر نصیرآباد نے کہا کہمقتول کو لوہے کے سرئیے اور ڈنڈوں سے تشدد کیا گیا جس کی وجہ سے ان کی موت واقع ہوئی مقتول محراب پندرانی کے تمام جسم پر تشدد کیا گیا سینے کی پسلیاں بھی ٹوٹی ہوئی تھیں اس واقعے میں ایک اور زخمی بچے کے بیان کے مطابق، ان دونوں کو کراچی میں مارا پیٹا گیا پھر کراچی سے کوئٹہ لاتے ہوئے پورے راستے میں ان پہ تشدد کیا جاتا رہا۔کوئٹہ پہنچ کر دونوں بچوں کو سرہوں لوہے کے پائپوں سے تشدد کیا گیا بجلی کے کرنٹ دینے گئے جس سے محراب پندرانی کی موت واقع ہوئی۔
Load/Hide Comments


