دنیا میں کسی جج نے کرونا پر ازخود نوٹس نہیں لیا، اعتزاز احسن

اسلام آباد،پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اور بیرسٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ پوری دنیا میں کسی ججز یا عدالت نے کسی وزیر یا مشیر کو کرونا معاملے پر نہیں ہٹایا اور نہ ہی کسی جج نے کرونا پر ازخود نوٹس لیا۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر اعتزاز احسن نے کہا کہ ججز کا احترام سب پر لازم ہے اس میں کوئی شک نہیں ہے، ججز کو بحال کرایا، بھارت کی سپریم کورٹ نے کرونا معاملے پر مداخلت نہیں کی، یہ ایک طبی مسئلہ ہے عالمی وبا آئی ہے قانون یا آئین کا مسئلہ نہیں۔اعتزاز احسن نے کہا کہ ایسے حالات میں حکومتوں کو مفلوج نہیں کیا جاتا بلکہ مدد کی جاتی ہے، میں بھی وزیراعظم یا حکومت سے کئی باتوں پر اختلاف رکھتا ہوں،سیاسی اختلاف اپنی جگہ لیکن ہر بات پر وزرا کو طلب کرنا درست نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں