اورماڑہ میں بلدیہ حکام کی نااہلی، آوارہ بیمار کتوں کی بھرمار سے رہائشی پریشان

اورماڑہ (یواین اے) اورماڑہ میں آوارہ زخم شدہ بیمار کتوں کی یلغار نے لوگوں کی زندگیاں اجیرن بنا دی ہیں۔ گلی کوچوں، بازاروں اور محلوں میں آوارہ بیمار کتوں کی بھرمار ہے۔ زخم شدہ بیمار کتوں کا بازاروں، گلی محلوں اور گزرگاہوں سمیت اب لوگوں کے گھروں میں بھی داخل ہونا شروع ہو چکا ہے۔ آوارہ بیمار کتوں کی بھرمار کے باعث اورماڑہ میں شہریوں کو شدید پریشانیوں کا سامنا ہے۔ شہر میں اسکول جانے والے بچے اور عوام گزرگاہوں، بازاروں اور گلی کوچوں میں آوارہ زخم شدہ کتوں کو دیکھ کر اس خوف میں مبتلا ہو رہے ہیں کہ کہیں بیمار کتے کاٹ نہ لیں اور ان کے جراثیم ہمیں خطرناک بیماریوں میں مبتلا نہ کر دیں۔ دوسری جانب عوامی حلقوں نے بلدیہ کے زمہ داروں سے التجا کی ہے کہ بیمار کتوں کو ٹھکانے لگانے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں