سعودی عرب، چاقو کے وار سے خاتون قتل، دکان میں آگ، تین پاکستانی زخمی

عجمان(مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب میں ایک شخص نے خاتون سے تلخ کلامی کے بعد چوقو کے وار سے اسے قتل کر دیا، بعد ازاں دکان کو آگ لگادی جس سے تین پاکستانی دکاندار زخمی ہو گئے، عرب میڈیا کے مطابق خاتون کو حملہ آور سے بچانے کی کوشش میں دیگر 3 دکاندار زخمی بھی ہوئے جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔ ان تینوں کا تعلق پاکستان سے تھا ، پولیس نے مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا جس نے اعترافی بیان میں بتایا کہ مقتولہ کے ساتھ اس کا کافی عرصے سے معاشقہ چل رہا تھا۔ خاتون اس شاپنگ سینٹر کی دکان میں سیلز گرل کے طور پر کام کرتی تھی۔ آج خاتون کو منانے آیا تھا لیکن بات تلخ کلامی تک جا پہنچی اور غصے میں آکر اسے چاقو مار دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں