گلستان ، فورسز اور مقامی افراد میں تصادم، 2افراد جاں بحق،متعدد زخمی، کوئٹہ چمن شاہراہ بلاک

قلعہ عبداللہ(انتخاب نیوز)گلستان میں سیکورٹی فورسز اور مقامی افراد میں تصادم ہو گیا، فائرنگ سے 2افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ متعددزخمی ہوئے، تفصیلات کے مطابق افیون تلف کرنے کیلئے اینٹی نارکوٹکس، ایف سی اور لیویز کے آپریشن کے دوران تصادم ہوا، لوگوں نے کوئٹہ چمن شاہراہ بند کردی، رپورٹ کے مطابق ضلع قلعہ عبداللہ کے علاقے گلستان میں اینٹی نارکوٹکس ایف سی اور لیویز کی جانب سے 3 روز سے افیون کاشت کرنے والوں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔تصادم میں دونوں جانب سے بھاری اسلحہ کا استعمال کیاگیا آدھہ گھنٹہ جاری رہنے والے تصادم میں قمندان شاہ ولی بادیزئی اور شہزادہ غبیزئی موقع پر جاں بحق ہوئے جبکہ5 افراد زخمی ہوگئے، فورسز کے بھی ایک درجن سے زائد اہلکاروں کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئیں جنہیں سی ایم ایچ کوئٹہ منتقل کردیا گیا۔دوسری جانب مقامی لوگوں نے تک اینٹی نارکوٹکس سمیت دیگر فورسز کے خلاف کوئٹہ چمن شاہراہ قلعہ عبداللہ کے مختلف مقامات پر احتجاجاً بند کردی جس کی وجہ سے دونوں جانب سیکڑوں گاڑیاں پھنس گئیں اور مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں