بھارت میں احتجاجی مظاہرین پر لاٹھی چارج

انڈیا کے شہر ممبئی میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والے تارکین وطن مزدوروں کے ایک بڑے ہجوم کو منتشر کرنے کے لیے پولیس نے طاقت کا استعمال کیا ہے۔ریاست کے وزیر داخلہ انیل دیشمکھ نے بتایا کہ ان کا خیال تھا کہ یہ لاک ڈاؤن آج ختم ہوجائے گا اور گھر واپس جانے کے لیے یہ سب افراد ریلوے اسٹیشن پر جمع ہوگئے۔انڈیا میں لاک ڈاؤن 15 اپریل کو ختم ہونا تھا لیکن منگل کو وزیر اعظم نریندر مودی نے اعلان کیا کہ اس میں 3 مئی تک توسیع کی جائے گی
Load/Hide Comments


