انجلینا جولی نے انسٹاگرام پر اکاؤنٹ بنالیا، پہلی پوسٹ افغان لڑکی کے نام

انجلینا جولی نے ا?ج انسٹاگرام پر اکاو?نٹ بنایا ہے اور ایک ہی دن میں ان کے فالوورز کی تعداد 51 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔ امریکی اداکارہ نے اپنی پہلی پوسٹ میں افغانستان کی ایک نوعمر لڑکی کے خط کا عکس شائع کیا ہے جس میں لڑکی نے لکھا ہے کہ افغانستان میں لوگ سوشل میڈیا پر بات چیت اور آزادانہ اظہار خیال کا حق کھو رہے ہیں۔انجلینا جولی کا کہنا ہے کہ میں نے انسٹاگرام پر اکاو?نٹ اسی لیے بنایا ہے کہ ایسی کہانیاں دنیا بھر کے لوگوں کو سناو?ں، اْن کی ا?واز بنوں جو اپنے بنیادی انسانی حقوق کے لیے لڑ رہے ہیں۔انجلینا جولی نے پوسٹ کے کیپشن میں مزید لکھا کہ میں نے نائن الیون سے دو ہفتے قبل افغانستان کی سرحد کا دورہ کیا تھا جہاں افغان مہاجرین سے ملی تھی۔ بیس برسوں بعد ایک بار پھر وہ لوگ بے گھر ہونے کے خوف اور غیر یقینی صورتحال سے پریشان ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں