قلات، پولیس کی کارروائی، 8سالوں سے مطلوب شخص گرفتار
قلات:قلات پولیس کی کامیاب کارروائیاں جاری، قتل کے کیس میں 8سالوں سے مطلوب اشتہاری ملزم گرفتار، تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او سٹی میر نذیر احمد عمرانی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ انسپکٹر جنرل آف پولیس بلوچستان کوئٹہ محمد طاہر رائے و ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس قلات رینج جاوید عالم اوڈھو کے خصوصی ہدایت نسبت گرفتاری اشتہاری و مفروران کے سلسلے میں ایس پی قلات عبدالروف بڑیچ کے زیر نگرانی میں ڈی ایس پی قلات غلام حسین باجوئی، ایچ او قلات نذیر عمرانی نے چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ نمبر 46/2013بجرم زیر دفعہ 302ق د 147,149ت پ میں 8سالوں سے مطلوب اشتہاری ملزم جنگی خان ولد لونگ خان عرف ملنگ قوم جتک سکنہ گرانی قلات کو گرفتار کیا گیا ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔۔
Load/Hide Comments


