اوستہ محمد، دو گھنٹوں میں ڈکیتی کی 2وارداتیں، میڈیکل اسٹور و کریانہ کی دکان کو لوٹ لیا
اوستہ محمد: میڈیکل اسٹور پر ایک اور ڈکیتی، یکے دیگر بعد ڈکیتی سمجھ سے بالا تر ہے، گزشتہ روز روشن پہنیار کے کریانہ دکان کے ایک گھنٹے بعد جناح روڈ پر بھجن لعل سے میڈیکل اسٹورڈاکوں نے 75 ہزار لوٹ لیا، پولیس کے لئے حیرانگی، شہری اور تاجر پریشان، ہم ابھی یہ بد معاشی برداشت نہیں کریں گے ماریں گے مروائیں گے، شہر اور شہری لاوارث نہیں ہیں، سربراہ میر ذوالفقار جمالی، پی پی رہنماء میر حیدر خان جمالی کا متاثرین کے پاس آمید میڈ یا سے بات چیت تفصیلات کے مطابق اس وقت اوستہ محمد لا وارث اور ڈاکووں کے نرغے میں ہے اور ڈاکووں نے ڈی آئی جی پولیس کو نا کام بنانے کا تحیہ کر رکھا ہے جیکب آباد روڈ پر دو ڈاکووں نے روشن پہنیار کے کریانہ دکان سے اسی ہزار کے ڈکیتی کے بعد ایک گھنٹے میں وہی ڈاکووں نے جناح روڈ پر بھجن لعل کو ان کے میڈیکل اسٹو سے 75ہزاراسلحہ کی زور پر چھین کر انہیں زدکوب بھی کیا، اس واقع نے پولیس کو حیران اور تاجروں شہریوں کو پریشان کر رکھا ہے پولیس کی ناکامی ان کی اپنی کمزوری ہے کیونکہ چند پولیس اہلکار جن کو ڈی آئی جی نے اس الزام میں معطل کیا کہ وہ چوروں کے رابطے میں ہیں و ہی شہر میں ناکامی چاہتے ہیں، اس وقع کے بعد جمالی اقوام کے سربراہ میر ذوالفقار علی خان جمالی، سابق ایم پی اے پی پی پی رہنماء میر حیدر علی خان جمالی، میر مرتضیٰ خان جمالی متاثرین کے پاس پہنچ کر ان سے ہمدردی کا اظہار کیا اور میڈیا سے باتیں کرتے ہوئے کہا کہ نہ شہر لا وارث ہے نہ شہری لا وارث ہیں بہت ہو چکا اب ہم خود شہر کی کمان کو سنبھالیں گے اب ڈاکووں کو ماریں گے یا مروائیں گے لیکن ایسے حالات ہونے نہیں دیں گے حکومت کو چاہئے کہ وہ اقدام کریں ایسے نہ ہو کہ ہمیں قانون کو ہاتھ میں لینا پڑے انہوں نے دونوں واقعوں کی مذمت کی اور ڈاکووں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا اور کہا کہ بہت تما شا ہو چکا سب پتہ ہے کہ پانی کہاں سے میلا ہے سب بہتر ہوگا لیکن حکومت کو ایکشن لینا چاہئیاگر وہ کمزور ہیں تو ہم خود نکلیں گے اور ان ڈاکووں کو معاف نہیں کریں گے۔


