بلوچستان، کورونا وائرس کا ایک او ر مریض جاں بحق،
کوئٹہ:بلوچستان میں کورونا وائرس کا شکار ایک اور مریض جاں بحق اموات کی تعداد 336جبکہ 20نئے کیس رپورٹ ہونے کے بعد اب تک متاثرہ افراد کی تعداد 30928ہوگئی۔ محکمہ صحت کے کورونا وائرس آپریشن سیل کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران بلو چستان کے چھ اضلا ع تر بت سے9،کوئٹہ سے 4،چاغی، خضدار، اور پنجگور سے 2 جبکہ گوادر سے ایک کیس رپورٹ ہو نے کے بعد اب تک مجمو عی طورپر متاثرہ افراد کی تعداد30928ہوگئی ہے رپورٹ کے مطابق صوبے میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 3.85 فیصد رہی، رپورٹ کے مطابق صوبے میں کورونا وائرس کے فعال مریضوں کی تعداد 496ہے جن سے 11مریضوں کو ہائی فلو آکسیجن جبکہ 04کو لو فلو آکسیجن پر رکھا گیا ہے رپورٹ کے مطابق صوبے میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران56افراد کورونا وائرس سے صحت یاب ہوئے جس کے بعد مجموعی طور پر صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 30123 ہوگئی ہے رپوٹ کے مطابق اتوارکو بلو چستان میں کو رونا وائرس کے520ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے20افراد میں کورونا وائر س کی تصد یق ہو ئی جبکہ 364کے نتائج آنا با قی ہیں رپورٹ کے مطابق صوبے میں اب تک کورونا وائرس سے 336اموات ہوچکی ہیں۔


