حکومت بلوچستان میں اختلافات،اکبر اسکانی کا مستعفی ہونے کا فیصلہ
کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) بلوچستان حکومت میں اختلافات شدت اختیار کر گئے ایک اور کابینہ رکن ناراض وزیراعلیٰ کے مشیر برائے فشریز حاجی اکبر آسکانی نے محکمے میں مداخلت کے خلاف استعفیٰ دینے کا فیصلہ کرلیا، وزیراعلیٰ کے مشیر برائے فشریز کے قریبی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ مشیر فشریزاکبرآسکانی نے اپنے عہد ے سے مستعفی ہونے کافیصلہ کرلیا، ذرائع کے مطابق محکمے میں مداخلت اور وزیراعلی کی جانب سے وعدوں پر عمل درآمد نہ ہونے پر اکبر آسکانی نے مستعفیٰ ہونے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ اکبر آسکانی تربت سے کوئٹہ پہنچنے کے بعد اپنا استعفیٰ وزیراعلیٰ کو ارسال کریں گے،واضح رہے کہ اس سے قبل صوبائی وزیرتعلیم سرداریارمحمد رند بھی مستعفی ہوچکے ہیں جبکہ بی اے پی کے سردار صالح محمد بھوتانی بھی قلمدان واپس لینے پر کابینہ سے استعفیٰ دے چکے ہیں حکمران جماعت کے اسپیکر عبدالقدوس بزنجو بھی وزیر اعلی سے سخت نالاں ہیں۔


