قلات، لڑکی فروخت کرنےو دھوکہ دہی کے ملزمان گرفتار

قلات :قلات پولیس کی فوری کارروائی، لڑکی فروخت کرنے اور دھوکہ دہی سے لانے والے ملزمان گرفتار، تفصیلات کی مطابق ایس ایچ او میر نذیر احمد عمرانی نے پولیس اسٹیشن قلات میں پریس کانفرنس میں تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ قلات پولیس کو ایک لڑکی مسمات (ف)نے تھانہ آکر درخواست دی کہ نعمت اللہ ولد رحمت اللہ قوم لہڑی سکنہ کوئنگ قلات نے اس کو شادی کا جھانسہ دے کر بھگا کر لایا ہے اور 2 دن رکھنے کے بعد مجھے لالا انور کے حوالے کیا، اور لالا انور نے بھی مجھے شادی کے لئے تنگ کیا پھر 4 دن بعد مجھے دوبارہ نعمت اللہ کے حوالے کیا اور نعمت اللہ نے مجھے 2 افراد پر 2 لاکھ اور 3 لاکھ پر فروخت کرنا چاہا۔نعمت اللہ مجھے ایک کمرے میں بند کرکے رکھتا تھا۔ آج موقع مل کر میں فرار ہوکر پولیس تھانہ قلات آئی ہوں۔ مسمات ف کے فوری اطلاع و درخواست پر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس قلات عبدالروف بڑیچ کے خصوصی ہدایت پر ڈی ایس پی قلات غلام حسین باجوئی و ایس ایچ او قلات نزیر احمد عمرانی و دیگر پولیس ٹیموں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے۔1۔ ملزم نعمت اللہ ولد رحمت اللہ قوم لہڑی سکنہ کوئنگ قلات 2۔ لالا انور ولد شریف محمد قوم شاہوانی سکنہ شادیزئی قلات کو فوری طور پر گرفتار کرکے ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر 54/2021 بجرم زیر دفعہ 366A,368,365,34ت۔پ درج رجسٹر کرلیا۔ مزید ملزمان سے تفتیش جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں