ہم بھی پوری دنیا کی طرح ٹیکنالوجی سے فائدہ حاصل کرنے کی کوشش کریں گے،بشریٰ رند
کوئٹہ:صوبائی مشیر انفارمیشن ٹیکنالوجی پرنس احمد علی اور پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات بشریٰ رند نے کہاہے کہ پوری دنیا ٹیکنالوجی سے فوائد حاصل کر رہی ہے،بلوچستان ڈیجیٹل پالیسی سے تمام شہروں کے درمیان مواصلاتی نظام قائم ہوگا،وزیراعظم نے بلوچستان کے شہر حب میں ٹیکنالوجی ویلیج بنانے کی منظوری دی ہے،دبئی میں بلوچستان ایکسپو میں انفارمیشن ٹیکنالوجی بھی نمائندگی کریگی،کوئٹہ شہر کوسمارٹ سٹی بنانا ڈیجیٹل پالیسی کا حصہ ہے کوئٹہ پاکستان کاواحد شہر ہوگا جہاں سمارٹ سٹی بنے گی۔ان خیالات کااظہارانہوں نے سیکرٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی روشن شیخ کے ہمراہ بلوچستان ڈیجیٹل پالیسی سے متعلق پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ پریس کانفرنس کے دوران صحافی برادی کا ریڈ زون میں تعینات سیکیورٹی اہلکاروں کے ناروا سلوک کے خلاف احتجاج کیا جس پر پالیمانی سیکرٹری بشری رند کی صحافیوں کو یقین دہانی کرائی کہ آئندہ شکایت کا موقع نہیں ملے گا،صوبائی مشیر انفارمیشن ٹیکنالوجی پرنس احمد علی نے کہاکہ وزیر اعلی بلوچستان چاہتے ہیں یہاں کی عوام ٹیکنالوجی سے مستفید ہورہے ہیں وزیر اعظم نے وزیر اعلیٰ بلوچستان کی سفارش پر ٹیکنالوجی ویلیج قائم کرنے کی منظوری دی ہے، ٹیکنالوجی ویلیج حب کے مقام پر بنایا جارہا ہے، دیگر علاقوں میں بھی ٹیکنالوجی پارکس قائم کیے جائینگے، کوئٹہ سیف سٹی پراجیکٹ کا پہلا فیز اس سال مکمل ہوجائیگادبئی ایکسپو میں بلوچستان کا مثبت چہرہ پیش کرنا چاہتے ہیں، انہوں نے کہاکہ بلوچستان ایکسپو میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کی بھی نمائندگی ہوگی، کوئٹہ شہر کو سمارٹ سٹی بنانا ڈیجیٹل پالیسی کا حصہ ہے، کوئٹہ شہر کو سمارٹ سٹی بنانے میں وزیر اعلی بلوچستان کی خصوصی دلچسپی ہے، پورے ملک میں کوئٹہ واحد سمارٹ سٹی ہوگی، فری لانسگ کا فروغ ہماری ترجیحات میں شامل ہیں۔ پالیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات بشری رندنے کہاکہ پوری دنیا ٹیکنالوجی سے فوائد حاصل کر رہی ہے،بلوچستان ڈیجیٹل پالیسی سے تمام شہروں کے درمیان مواصلاتی نظام قائم ہوگابلکہ سرکاری اور نجی دفاتر میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے استعمال کو یقینی بنائیں گے بلوچستان کی بہتری کے لیے ایک اچھی پالیسی کا افتتاح کر رہے ہیں سیکرٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی روشن شیخ نے کہاکہ بلوچستان ڈیجیٹل پالیسی آغاز کیا جارہا ہے آئندہ سال بلوچستان ڈیجیٹل پالیسی کو پی ایس ڈی پی میں شامل کیا جائے گا، اس منصوبے سے موصلاتی نظام بہتر ہوگا۔


