کابل میں دھماکوں کے بعد، بلوچستان بھر میں سیکورٹی الرٹ کردی گئی
کوئٹہ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں بم دھماکوں کے بعد پاک افغان بارڈر سمیت بلوچستان بھر میں سیکورٹی الرٹ کردی گئی سیکورٹی حکام کے مطابق پاک افغان بارڈر پر آنے جانے والوں کی سخت نگرانی کی جارہی ہے جبکہ باب دوستی سے پیدل آمد ورفت اور تجارتی سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری ہے افغانستان میں سنگین حالات کے پیش نظر سرحد پر سیکورٹی نے غیر معمولی اضافہ کیا گیا ہے اس کے علاوہ اندرون ملک جانے والے قومی شاہراہوں سمیت بلوچستان بھر میں چیکنگ سخت کردی گئی ہے۔
Load/Hide Comments


