نااہل سلیکٹڈ حکومت تین سال مکمل ہونے پر شرمندگی کی بجائے فخر محسوس کررہی ہیں، نصراللہ زیرے

کوئٹہ : پشتونخواملی عوامی پارٹی کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری ورکن صوبائی اسمبلی نصراللہ خان زیرے نے کہا ہے کہ نااہل سلیکٹڈ حکومت تین سال مکمل ہونے پر شرمندگی کی بجائے فخر محسوس کررہی ہیں، عوام پر بدامنی، مہنگائی کا طوفان مسلط کرنیوالوں نے غریب عوام کو فاقوں پرمجبور کردیا ہے،تعلیم، صحت، روزگار، پانی اور دیگر بنیادی سہولیات ہر شے سے عوام کو محروم رکھا گیاہے، پشتونخوامیپ عوام کیلئے امن،ترقی وخوشحالی چاہتی ہے، تعلیم، صحت، روزگار، علاج اور دیگر بنیادی سہولیات کے ساتھ ساتھ اپنے عوام کے حقوق کیلئے جدوجہد کررہی ہیں،آج بھی جو منصوبے یہاں پائے تکمیل کو پہنچ رہے ہیں وہ ہمارے گزشتہ حکومت کے منصوبے ہیں جس کیلئے خطیر رقم مختص کرکے عوامی فلاح وبہبود کو ترجیح دی گئی تھی، جب یہ حلقہ ہر سہولت سے محروم تھا اس وقت یہاں کسی کو سیاست کا شوق نہ تھا اور نہ کوئی ووٹ مانگنے آتا تھا آج جب پشتونخوامیپ نے حلقے کا نقشہ بدل دیا ہر طرف ترقیاتی کاموں کے جھال بچھا کر تعلیم، صحت،آبنوشی، کھیل ہر شعبہ زندگی کے اسکیمات کو پائے تکمیل تک پہنچادیا ہے ہماری اس خدمت سے لوگ بوکھلاہٹ کا شکار ہوچکے ہیں اور ان مسترد شدہ اور بوکھلاہٹ کے شکار لوگوں کو ہمارے عوام بخوبی طور پر جانتے اور پہچانتے ہیں کہ ان کی سیاست عوام کیلئے نہیں بلکہ مفادات کیلئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سریاب علاقائی یونٹ کے زیر اہتمام کلی شموزئی پشتون ٹاؤن کے نئے آبادی میں بجلی کے نئے ٹرانسفارمراور کھمبوں کی تنصیب اور پارٹی کے شہید عثمان کاکڑکے نام سے منسوب نئے ابتدائی یونٹ کے قیام کے موقع پر منعقدہ منعقدہ عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جس سے علاقائی سیکرٹری عبدالعلی اچکزئی، حاجی ارسلاخان خلجی، عبید اللہ توخئی، حاجی سلام بڑیچ، بخت محمد، نواب خان، عبدالغفار بڑیچ، جانی اُستاد نے بھی خطاب کیا۔ اس سے قبل جب پارٹی رہنماء وہاں پہنچے تو ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ رکن صوبائی اسمبلی نصراللہ خان زیرے نے باقاعدہ فیتہ کاٹ کر ٹرانسفارمر اور کھمبوں کی تنصیب کا افتتاح کیا۔ جبکہ شہید محمد عثمان کاکڑ کے نام سے منسوب نئے یونٹ کے کابینہ سے رکن صوبائی اسمبلی نصراللہ خان زیرے نے حلف لیا اور بخت محمد بڑیچ یونٹ سیکرٹری اور عبدالغفار بڑیچ سینئر معاون سیکرٹری، غنی خان، نورزمان خان خراسانی، حاجی پیر محمد ایگزیکٹو منتخب ہوئے۔ مقررین نے کہا کہ پشتونخوامیپ کی جاری قومی سیاسی جمہوری جدوجہد کی بنیاد آج سے 90سال قبل خان شہید عبدالصمد خان اچکزئی نے رکھی اور اس تحریک نے آج تک خان شہید سے لیکر شہید عثمان خان کاکڑ تک سینکڑوں شہدا قربان کیئے ہیں اور آج بھی پارٹی چیئرمین محمود خان اچکزئی کی رہبری میں یہ تحریک اپنے قومی اہداف کے حصول کیلئے گامزن ہے۔ انہوں نے کہا کہ سلیکٹڈ جماعت اور پھر سلیکٹڈ حکومت اور اقتدار سے عوام بیزار ہوچکے ہیں اس حکومت نے عوام سے ان کے بنیادی حقوق چھین لیئے ہیں اور انہیں دو وقت کی روٹی کیلئے بھی محتاج بنادیا ہے حکومت اور اس کے وزراء کا مقصد کرپشن وکمیشن ہے نہ کہ عوام کے سرومال کو تحفظ فراہم کرنا ہے۔ ہمارے عوام سرومال کے تحفظ کے سنگین خطرات سے دوچار ہیں اور اب تو مقامی فورس لیویز کو بھی آئے روز دہشتگردی کے واقعات کا نشانہ بنایا جارہا ہے لیکن یہ حکومت اور قانون نافذ کرنیوالے ادارے کسی بھی دہشتگردی کے واقعہ کے ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں نہیں لاسکیں ہیں جو کہ قابل افسوس اور قابل مذمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پشتونخوامیپ نے اپنے دور حکومت میں امن وامان، تعلیم، صحت، آبنوشی اور ہر شعبہ زندگی میں خاطر خواہ اقدامات کیئے ہیں اور یہ اقدامات زیر زمین نہیں بلکہ زمین کے اوپر سب کو نظر آرہے ہیں یہی وجہ ہے کہ پارٹی کی اس عوامی خدمات اور جذبے سے بوکھلاہٹ کا شکار ہوکر کچھ نادان عوام کو وہی سبز باغ دکھانے پر پھر سے مجبور ہوچکے ہیں جو سبز باغ انتخابات کے موقع پر دکھائیں گئے تھے لیکن انہیں ہمارے غیور اور باشعور عوام نے پہلے بھی مسترد کیا تھا اور آئندہ بھی مسترد کرینگے کیونکہ ان کی سیاست عوام کی خدمت نہیں بلکہ اپنی ذاتی مفادات کا حصول ہے۔ انہوں نے پارٹی کے کارکنوں کو منعقدہ پروگرام اور ملی اتل ملی شہید محمد عثمان کاکڑ کے نام سے نئے یونٹ کے قیام اور اس کے منتخب کابینہ کو مبارکباد پیش کیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ وہ عوام کو پشتونخوامیپ کے صفوں میں متحد ومنظم کرنے کیلئے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لائینگے اور عوام کے حقوق کے حصول کیلئے جاری اس تحریک میں کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔ س

اپنا تبصرہ بھیجیں