ڈاکٹر عافیہ صدیقی پر امریکی جیل میں حملہ امریکیوں کی تنگ نظری ہے،جمعیت س

کوئٹہ:جمعیت علماء اسلام (س) کے رہنماوں نے کہا کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی پر امریکی جیل میں حملہ امریکیوں کی تنگ نظری ہے،صوبائی شوریٰ کا اجلاس آج ضلعی دفتر میں ہوگا جس میں اہم فیصلے کئے جائیں گے۔ یہ بات قائم مقام امیر مولانا مفتی عبدالواحد بازئی،صوبائی جنرل سیکرٹری حاجی عبدالقیوم میرزئی، مولانا ندا محمد حقانی، حاجی میراحمد شاہوانی،قاری نعیم اللہ جلالی، حاجی حضرت اللہ اچکزئی ٗبابر خان،ملک گزین لہڑی،کریم خان خروٹی،حافظ درمحمد اخونزادہ، نثاراحمد شائق، مولوی سیف اللہ،داود شاہ اوردیگر اپنے مشترکہ بیان میں کہی۔انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام کی صوبائی شوریٰ کا اجلاس آج (اتوار) کو ضلعی دفتر میں ہوگا جس کے تمام ترانتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں صوبائی شوریٰ کے اجلاس میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کی سرزمین پر عجیب و غریب قانون ہے ہزاروں علماء طلباء،دیندار طبقے کے قاتلوں کو معافی ہوتی ہے جبکہ ایک معصوم عورت کو معافی نہیں ہوتی ہے بلکہ ان پر جیل میں قید ہونے کے باوجود حملہ ہوتا ہے اسلامی تحریک طالبان نے افغانستان میں تمام مجرموں کو جبکہ امریکہ نے تمام دینی طلباء کو رہا کردیا لیکن پاکستانی بیٹی ڈاکٹر عافیہ صدیقی جسے افغان طالبان کی مدد کے شبے میں گرفتار کیا ہے افغانستان میں دونوں فریقین بمعہ امریکہ ایک دوسرےْ کو معاف کردیتے ہیں لیکن ایک پاکستانی بیٹی عافیہ صدیقی کو معاف کرنے کا نام لینے کو تیار نہیں ہیں انہوں نے کہاکہ پاکستانی حکمران بڑے بڑے دعوے تو کرتے ہیں لیکن اپنی قوم کی بیٹی عافیہ صدیقی کیلئے کیوں اقدامات نہیں اٹھاتے پاکستانی حکمران طالبان کے اپنے طالبان کی ہمدردی سے سبق لیکر فوراً ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیلئے اقدامات اٹھانے چاہئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں