کورونا وبا، مزید 69 افراد جاں بحق، مثبت کیسز کی شرح 6 فیصد سے زائد
اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا وائرس سے 24 گھنٹوں کے دوران مزید 69 افراد انتقال کرگئے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 62 ہزار 918 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 3909 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔
گزشتہ روز اس وبا نے مزید 69 افراد کی زندگیوں کو نگل لیا۔ جب کہ مثبت کیسز کی شرح6.21 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔
Load/Hide Comments


