کورونا وائرس: دنیا کے امیر ترین شخص کی دولت میں 40 کھرب کا اضافہ

کورونا وائرس کی وجہ سے جہاں دنیا کے 180 سے زائد ممالک میں ڈیڑھ ماہ سے جزوی لاک ڈاؤن کے باعث بے روزگاری اور مالی نقصان میں اضافہ ہوا ہے، وہیں دنیا کے امیر انسانوں کی دولت میں حیران کن اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا میں مالی، اقتصادی و کاروباری سرگرمیاں مفلوج ہونے کی وجہ سے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) پہلے ہی کہہ رکھا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے پیدا ہونے والے معاشی بحران کی مثال پچھلی کسی صدی میں نہیں ملتی۔آئی ایم ایف کے مطابق 1930 کے گریٹ ڈپریشن (کساد عظیم) کے بعد دنیا میں مذکورہ معاشی بحران اپنی نوعیت کا پہلا بحران ہے۔اسی طرح اقوام متحدہ (یو این) کی ذیلی تنظیم تجارت برائے ترقی (یو این سی ٹی اے ڈی) نے بھی کہا ہے کہ کورونا کی وبا سے دنیا عالمی معیشت کو 10 کھرب سے 20 کھرب ڈالر کے درمیان نقصان پہنچ سکتا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں