کوئٹہ، محراب پندرانی کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کیخلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی

حب:13اگست کو کوئٹہ میں مہراب پندرانی کو بے دردی سے شہید کئے جانے کے خلاف پندرانی اتحاد حب نے قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی مظاہرین نے ہاتھوں میں بینراورپلے کارڈ اٹھا رکھے تھے اورقاتلوں کے خلاف شدید نعرہ بازی بھی کی اور نامزد ملزمان کی گرفتاری کا حکومت سے مطالبہ کیاریلی میں شریک پاک سرزمین پارٹی کے صوبائی رہنما بشیر محمد حسنی،پندرانی قومی اتحادحب کے رہنما ٹکری اعظم پندرانی،ٹکری محمد جان،عبدالمنان پندرانی،محمد عالم پندرانی،فیض محمد پندرانی،صبغت اللہ پندرانی،جتک قومی موومنٹ حب کے رہنما مومن خان،سنی تحریک اور دیگر نے سیاسی و سماجی رہنماؤں سے خطاب کرتے ہوئے شدید تنقید کی اور کہا انسانی حقوق کی تنظیمیں اور پاکستان کے ساسی پارٹیاں مہراب پندرانی کے بہمانہ قتل پر ہمارا ساتھ دیں اور ہم حکومت کو 10دن کا الٹی میٹم دیتے ہیں کہ اگر قاتلوں کو گرفتار نہیں کیا گیا تو آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں