وفاق کی طرف سے سندھ کے ساتھ زیادتیوں میں اضافہ ہو رہا ہے،مولانا عبدالغفور حیدری

کراچی(انتخاب نیوز) مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ وفاق کی طرف سے سندھ کے ساتھ زیادتیوں میں اضافہ ہو رہا ہے اور سندھ حکومت نے بھی سندھ کے محنت، سندھ کے ہاری اور سندھ کے عام لوگوں کے مسائل حل نہیں کیے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت غریبوں کے مسائل حل کرے۔ انہوں نے کہاکہ اگر عوام کو نظر انداز کرنے کا یہ سلسلہ جاری رہا تو ان کی بددعاؤں اور عوامی ردعمل سے سندھ حکومت نہیں بچ سکے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو آسمان کی بلندیوں پر لے جانے والے حکمرانوں نے ملک اور قوم کو پستیوں میں دھکیل دیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان نے آئی ایم ایف کے پاس نہ جا نے کا وعدہ کیا تھا اور کہا تھا کہ اگر مجھے آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑا تو میں خود کشی کر لونگا، معیشت کی بہتری کے لیے حکومت نے کوئی قدم اٹھایا نہ غریبوں کو روزگار فراہم کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے دل کراچی میں سلیکٹڈ حکمرانوں کے خلاف فیصلہ دے دیا ہے،باغ جناح کا جلسہ حکومت کے خلاف عوامی ریفرمڈم ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں