کورونا امریکا میں بے قابو، ایک دن میں 2,228ہلاکتیں اپریل 15, 2020اپریل 15, 2020 0 تبصرے امریکا میں کورونا وائرس کی بڑھتی ہوئی پر قابو پایا نہیں جا سکا ہے، حکومت لوگوں کو کورونا سے محفوظ رکھنے میں مکمل طور پر ناکام دیکھائی دے رہا ہے، امریکا بھر میں کیسز میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 6لاکھ سے متجاوز کر گئی ہے، جبکہ ایک دن میں امریکا میں مزید 2228افراد کورونا سے لقمہ اجل بن گئے ہیں۔ نیویارک میں ریاستی حکام نے پھیپھڑوں کی بیماری والے مریضوں کی ہلاکتوں کو کورونا وائرس میں شمارکرنا شروع کر دیا جس کے بعد اب ریاست نیویارک میں مجموعی طور پر ہلاکتوں کی تعداد 10ہزار سے متجاوز کر گئی ہے۔ امریکا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھتاہوا 26ہزار تک پہنچ گیا۔ ماہرین کاکہنا ہے کہ بہت سے افراد سانس لینے کے مسئلے کی وجہ سے ہلاک ہوئے ہیں جن کا کورونا ٹیسٹ نہیں کیا گیا تھا، خیال کیا جا رہاہے کہ ان کی ہلاکتیں بھی کوروناکی وجہ سے ہوئی ہیں۔ امریکا میں باز ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکا میں بہت سے کم افراد کی ٹیسٹ ہوئی ہیں جس سے امریکا میں 6لاکھ سے زائد افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔ لیکن اگر امریکا میں ٹیسٹ کے دائرے کار کو مزید وسیع کیا جائے تو تعداد اس سے بھی زیادہ ہو سکتا ہے۔ Share this:Click to share on Twitter (Opens in new window)Click to share on Facebook (Opens in new window)Click to share on WhatsApp (Opens in new window)Click to print (Opens in new window)