کوئٹہ، ہوائی فائرنگ کرنے والا شخص گرفتار
کوئٹہ:پولیس تھانہ نیوسریاب نے کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتارکرلیاہے۔اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز آئی جی پولیس محمدطاہر رائے اور ڈی آئی جی کوئٹہ اظہر اکرام،ایس ایس پی آپریشن اسد ناصر،ایس پی سریاب ڈویژن اخلاق اللہ تارڑ کی خصوصی ہدایت پر ڈی ایس پی سریب سرکل آصف غفور کی نگرانی میں ایس ایچ او نیوسریاب حاجی عبدالحئی گرانی کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ہوائی فائرنگ کے الزام میں ملزم عبدالصمد ولد خدائے نظر قوم خلجی ساکن سونا خان چوک کو ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے گرفتار کرلیا ملزم سے ایک عدد کلاشنکوف بمعہ 18 زندہ راوند اور 6 عدد خول کلاشنکوف چلیدہ برآمد ہوئیں ملزم بالا کیخلاف مقدمہ فرد نمبر 151/21 بجرم زیردفعہ 337H2ق د 13/B آرمز آرڈنینس درج رجسٹر ہوا.مزید تفتیش جاری ہے۔
Load/Hide Comments


