بھارت میں خاتون نے دو بچیوں کو کنویں میں پھینک کر خودکشی کر لی

نئی دہلی:بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں ایک 33 سالہ خاتون نے اپنی دو بیٹیوں کو کنویں میں پھینک کر خودکشی کر لی۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یہ واقعہ ریاست کے ضلع چھتر پور کے گاؤں پروا میں پیش آیا۔خاتون نے اپنی دس سالہ اورچار سالہ بیٹیوں کو کنویں میں پھینک کر خود بھی کنویں میں چھلانگ لگادی۔ واقعے کی وجہ گھریلوں تنازعہ بتایا جارہا ہے۔ حادثے میں چار سالہ بچی محفوظ رہی۔ پولیس اس بارے میں تفتیش کر رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں