امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایک مرتبہ پھر تنقید کی زد میں

امریکی صدر اپنے عجیب وغریب اور انوکھے فیصلوں کی وجہ سے ہمیشہ تنقید کی زد میں رہتے ہیں، کوروناکے بعد وہ مزید تنقید کی زد میں ہے، کیونکہ ہمیشہ کی طرح وہ پھر سے اچھے اور بروقت فیصلہ لینے میں ناکام ہوا جس سے امریکا میں کورونا وائرس ایک بڑے پیمانے پر پھیل چکا ہے۔ اپنی ناکامی کا ملبہ امریکی صدر نے ایک مرتبہ پھر عالمی اداروں پر لگا دیا، صدر ٹرمپ نے اس مرتبہ ڈبلیو ایچ او کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ تھا کہ وہ چین کی طرف جھکاؤ رکھتے ہیں ان کاکہنا تھا کہ ڈبلیو ایچ او نے امریکا کو غلط مشورہ دیا تھا جس کے بعد امریکی صدر نے انتباہ کیا تھا کہ وہ ڈبلیو ایچ او کی فنڈنگ کم کرے گا، اپنے فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے صدر ٹرمپ نے ڈبلیو ایچ او کی فنڈنگ میں کمی لائی ہے جس کے بعد عالمی رہنمائیں امریکی صدر کو اس فیصلے پر تنقید کر رہے ہیں۔ اقوام متحدہ کے جنرل سیکریٹری نے صدر ٹرمپ کو تنقید کرتے ہوئے کہاہیکہ کورونا کے خلاف جنگ جیتنے کیلئے عالمی ادارے صحت کے ساتھ تعاون ضروری ہے۔ جبکہ روس نے ٹرمپ کے اس عمل کو خودغرضی کے مترادف قرار دیا۔ اس پر جرمن وزیر خارجہ نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ دوسروں کو الزام دینے سے کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔ جبکہ مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس نے بھی اس عمل کی مذمت کرتے ہوئے اسے خطرناک قرار دے دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں