ایران سے زائرین کی آمد جاری، 101افراد قرنطینہ منتقل

چاغی:ایران سے مزید 101زائرین تفتان بارڈر پہنچ گئے لیویز زرائع کے مطابق کورونا وائرس کے پیش نظر ایران سے پاکستانیوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے مزید 101زائرین پاک ایران پاسپورٹ گیٹ امیگریشن سے داخل ہوگئے محکمہ صحت کے اہلکاروں نے اسکریننگ کے بعد قرنطینہ منتقل کردیا گیا 88کے پی 6 پنجا ب اور 7 کا تعلق صوبہ بلوچستان سے ہیں سرحدی حکام کے مطابق پاکستان کی جانب سے پاک ایران ٹرانزٹ گیٹ، راہداری گیٹ، زیروپوائنٹ گیٹ بدستور بند ہے ایرانی حکام پاکستانیوں کو ایگزٹ کرکے بھیج دیتے ہیں لیکن پاکستان کی طرف سے مکمل طور پر بند کر رکھا ہے دوسری جانب کرونا وائرس کے پیش نظر ضلع بھر میں لاک ڈاون برقرار ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں