کراچی کی سڑکوں کوکچرہ کنڈی بنادیا گیا ہے، حلیم عادل شیخ

کراچی :سندھ اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے کہ کراچی کی سڑکوں کو کچرہ کنڈی بنادیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی کے روڈیں نالے سب بھرے ہوئے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ صرف فوٹو سیشن کرتے رہتے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ 8 ہزار 9 سو ارب سندھ حکومت کو وفاق نے دیئے ہیں لیکن ترقی کا کوئی کام نہیں ہوا ہے، روڈ کچرہ کنڈی بن چکے ہیں، سندھ کے سارے پیسے بلاول زرداری کے پاس جاتے ہیں۔

انھوں نے کہا ہے کہ کراچی کی عوام سے رجیکٹڈ ایک ایڈمنسٹریٹر ہمارے اوپر لاگو کردیا گیاہے، پی پی کے لوگ لینڈ مافیا قبضا مافیا پانی مافیا ہیں،ہم بلاول سمیت سب سے حساب لیں گے۔

سندھ اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ نے مزید کہا ہے کہ ہم نے سندھ حکومت کو پیسے دے دہے ہیں، اگر کراچی کے مسائل حل نہیں ہوئے تو وزیراعلیٰ ہاؤس کے سامنے دھرنہ دیںگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں