جنگجوؤں کے گھروں پر امریکی بمباری امن ڈیل سے متصادم ہے، طالبان
کابل۔افغان طالبان کے سیاسی ونگ کے ترجمان سہیل شاہین کے مطابق افغانستان میں جنگجوں کے گھروں پر امریکی بمباری امن ڈیل سے متصادم ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق انہوں نے بتایا کہ اس سلسلے میں طالبان کے چیف مذاکرات کار ملا عبدالغنی برادر نے قطر میں امریکا سے احتجاج بھی کیا۔ انہوں نے کہا کہ طالبان کے ارکان کو ان کے رہائشی علاقوں میں نشانہ بنایا جا رہا ہے، جس کی امن ڈیل میں کوئی جگہ نہیں بنتی۔
Load/Hide Comments