دکی،93ڈومیسائل جعلی ثابت ہونے پر منسوخ کر دیئے گئے
کوئٹہ(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر دکی نے 93ڈومیسائل جعلی ثابت ہونے پر منسوخ کردئیے ۔گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر دکی کی جانب سے بلوچستان ہائی کورٹ کے احکامات کی روشنی میں ضلع دکی سے تعلق رکھنے والے ڈومیسائل کی تصدیق کا عمل مکمل کیاگیا تصدیقی عمل کے دوران مختلف اخبارات میں تین نوٹسز شائع کئے گئے ضلع دکی سے 377افراد کی ڈومیسائل کی ویریفکیشن کی گئی جس کے دوران 93ڈومیسائل جعلی قرار پائے گئے ڈپٹی کمشنر نے 93افراد کی جانب سے تصدیق نہ کرنے پر مذکورہ ڈومیسائل منسوخ کردئیے ۔واضح رہے کہ بلوچستان ہائی کورٹ کی جانب سے حکم دیاگیاتھاکہ تمام ڈپٹی کمشنرز جعلی ڈومیسائل کی تصدیق کرینگے ۔واضح ریے کہ سینٹ میں سینئر میر کبیر محمد شی اور صوبے کے دیگر سینٹروں نے وفاقی ملازمین میں کی جعلی ڈومیسائل پر بھرتی کے خلاف اواز اٹھائی جس پر صوبے کے مختلف اضلاع میں وفاقی ملازمین کے ڈومیسائل کی ویرفکیشن کا سلسلہ جاری ھے جبکہ بلوچستان ہائی کورٹ میں بھی اس حوالے سے کیس زیر سماعت ہیں


