دنیا بھر میں 11کروڑ 70لاکھ بچوں کو خسرے کی بیماری کا خطرہ ہے،اقوام متحدہ

نیویارک،اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ دنیا بھر میں گیارہ کروڑ 70لاکھ بچوں کو خسرے کی بیماری کا خطرہ ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق عالمی دارہ نے گزشتہ روز جاری کیے گئے ایک بیان میں کہاکہ خسرے کی وبا سے دوچار چوبیس ممالک نے اس مرض کے انسداد کے لیے ویکسین پروگرام نئے کورونا وائرس کی وبا سے نمٹنے کے لیے فی الحال معطل کر دیے ہیں۔ خسرے کی روک تھام کے لیے سرگرم اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے(ایم اینڈ آر آئی)کے مطابق وبا کے دور میں بھی مہلک امراض کے خلاف قوت مدافعت پیدا کرنے والے پروگرامز جاری رکھے جانے چاہئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں