سردار عطاء اللہ مینگل کی وفات پاکستان کو ایک عظیم رہنماء سے محروم کر گئی، غلام مرتضیٰ جتوئی

کوئٹہ: نیشنل پیپلزپارٹی کے مرکزی چیئرمین اور سابق وفاقی وزیر غلام مرتضیٰ خان جتوئی نے بلوچ قوم پرست رہنماء و سابق وزیراعلیٰ بلوچستان سردار عطاء اللہ مینگل کی وفات کو بڑا سانحہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ایک عظیم مدبر سیاستدان اور محب وطن شخصیت سے محروم ہوگیا ہے، غلام مرتضیٰ خان جتوئی نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ سردار عطاء اللہ مینگل نے پوری زندگی جمہوریت کی بقاء کے لئے بے پناہ قربانیاں دی، اللہ تعالیٰ انہیں جنت الفردوس میں جگہ عطاء فرمائیں۔ دریں اثناء نیشنل پیپلزپارٹی کے مرکزی ترجمان نورالحق یوسفزئی نے بھی بلوچ قوم پرست رہنماء سردار عطاء اللہ مینگل کی وفات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سردار عطاء اللہ مینگل کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں