لورالائی، عوام صاف پانی سے محروم، حکام بالا سے نوٹس لینے کی اپیل
لورالائی: لورالائی شہر و گردونواح میں قائم عوام کو صاف پانی کی فراہمی کیلئے فلٹریشن پلانٹ میں سے اکثریت خراب ہیں جس سے عوام گرمی اور سردی کے دونوں موسم میں صاف پانی ملنے سے محروم رہتے ہیں ایک طرف شہر میں پانی کی قلت دوسرے جانب جو پانی مین پائپ لائینوں سے شہر کے وارڈز اور محلوں کو فراہم کیا جارہا ہے اسمیں سے بھی اکثر پائپ الودہ ہوچکے ہیں جس سے شہریوں کو مختلف بیماریاں لاحق ہورہی ہیں اگر محکمہ پی ایچ ای ان واٹر فلٹریشن پلانٹ کو خصوصی توجہ ان کو ٹھیک کرکے اسکو پانی کی فراہمی یقینی بنائے تو عوام کو صحت افزاء پانی کی فراہمی ممکن ہو سکتی ہے ان پلانٹ میں اکثر کو لوگوں نے توڑ کر اسکی نلکیاں بھی غائب کر دی ہیں اور پلانٹ کی عمارت کو بھی شدید نقصان پہنچایا گیا ہے اگر پلانٹ کو کسی محفوظ مقام پر تعمیر کیئے جاتے تو اسکو کوئی نقصان بھی نہیں پہنچا یا جاسکتا تھا ایک طرف قومی خزانے کا نقصان ہو رہا ہے جبکہ عوام اس گرمی میں پانی جیسے بڑی نعمت سے بھی محروم ہو رہے ہیں جبکہ الودہ پانی کے استعمال سے کالا یرقان و دیگر جان لیواء بیماریاں بھی لوگوں کو اپنی لپیٹ میں لے سکتی ہے محکمہ پی ایچ ای کی لاپر واہی سے یہ اسکیم عوام کو سہولت پہنچانے کے بجائے خود بے بسی کی تصویر بن چکیں ہیں مقامی لوگوں کا بھی اخلاقی فرض بنتا ہے کہ وہ سرکاری پلانٹ کی حفا ظت کریں جبکہ محکمہ فوری طور پر اسے دوبارہ فعال کرے اور اسکی حفاظت پر محکمہ پی ایچ ای ایک سرکاری لائن مین کو اضافی طور پر تعینات کریں تو اسکی حفاظت کو ممکن بنایا جاسکتا ہے عوامی حلقوں نے صوبائی وزیر کمشنر ڈی سی اور پی ایچ ای کے اکیسئن سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ان تمام خراب پلانٹس کی فوری مرمت کرکے اسکی حفاظت کیلئے چار دیواری تعمیر کرائے تاکہ عوام اس سہولت سے بھر پور فائدہ اٹھا کر انھیں صاف پانی مل سکے۔


