فنڈنگ روکنے کے امریکی فیصلے پر ‘افسوس’ ہے، عالمی ادارہ صحت

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ٹیڈروس ادہانوم کا کہنا ہے کہ صحت کی عالمی تنظیم کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس کی فنڈنگ روکے جانے کے فیصلے پر ‘افسوس’ ہے۔نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ٹیڈروس ادہانوم نے کہا کہ ادارے نے کسی کے ساتھ کوئی امتیاز نہیں برتا اور زور دیا کہ یہ ہم سب کے لیے مشترکہ خطرے کے خلاف ہماری مشترکہ جدوجہد کے لیے متحد ہونے کا وقت ہے۔انہوں نے ناقدین کو یقین دلایا کہ اقوام متحدہ کا صحت کا ادارہ دنیا کے تمام لوگوں کی خدمت کے لیے پرعزم ہے اور اسے حاصل وسائل کے احتساب کا ذمہ دار ہے۔احتساب کے عمل سے متعلق بات کرتے ہوئے ٹیڈروس ادہانوم نے کہا کہ ‘مناسب وقت آنے پر کورونا سے نمٹنے کے لیے عالمی ادارہ صحت کی کارکردگی کا ادارے کے رکن ممالک اور آزاد ادارے جائزہ لیں گے تاکہ شفافیت اور احتساب کو یقینی بنایا جاسکے

اپنا تبصرہ بھیجیں