18سالہ باکسنگ کھلاڑی زخمی ہونے کے بعد دم توڑ گئی

میکسیکو کے باکسنگ رِنگ میں زخمی ہونے والی 18 سالہ کھلاڑی دم توڑ گئیں۔
مونٹریال میں ہونے والے باکسنگ میچ میں میکسیکو کے شہر اواس کالینتیس سے تعلق رکھنے والی باکسر جینیٹ زاپاٹا چوتھے راؤنڈ میں ناک آؤٹ ہوگئی تھیں۔
وہ پانچ روز سے اسپتال میں زیرِعلاج تھیں اور اب ان کا انتقال ہوگیا ہے۔
زاپاٹا کو شکست دینے والی باکسر میری پیئر ہولے نے حریف باکسر کی موت پر اظہار افسوس کیا ہے۔
کراچی کے نجی کلب میں باکسنگ مقابلے میں پنچ لگنے سے باکسر جاں بحق
میچ کے منتظمین کا کہنا ہے کہ زاپاٹا کو میچ کے دوران شدید چوٹیں آئیں جو ان کی موت کی وجہ بنیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں