امریکا میں کورونا سے مزید 2482 افراد ہلاک، 6 لاکھ 44 ہزار وائرس کا شکار

واشنگٹن: امریکا میں کورونا سے مزید 2482 افراد ہلاک ہو گئے، کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 30 ہزار 206 ہو گئی، 6 لاکھ 44 ہزار 89 امریکی شہری عالمی وبا کی زد میں آ چکے ہیں، صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ملک میں کورونا کا بدترین دور گزر گیا۔امریکا میں کورونا سے تباہی، مزید 2482 افراد لقمہ اجل بن گئے۔ ہلاکتوں کی تعداد 30,206 ہو گئی۔ 644,089 کورونا سے متاثر ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہیکہ ملک میں کورونا وبا کا بدترین دور گزر گیا۔ امریکی معیشت کھولنے کیلئے کل حکمت عملی کا اعلان کریں گے۔ انہوں نے دنیا کے دیگر ممالک پر کورونا سے اموات کی اصل تعداد چھپانے کا الزام لگایا۔ریاست نیویارک میں 2 لاکھ سے زائد افراد کورونا وائرس میں مبتلا ہو چکے ہیں۔ گورنر اینڈریو کیومو نے کہا ہے کہ ان کی ریاست ابھی مشکل دور سے باہر نہیں نکلی تاہم وائرس کا پھیلاؤ روک سکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں